آصف علی پاکستانیوں کے ہیرو بن گئے! لمبے لمبے چھکے لگا کر پاکستان کو میچ جتوا دیا! سٹیڈیم آصف آصف کے نعروں سے گونج اُٹھا

Image

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ساتھ اہم مقابلے کے بعد آج پاکستان نیوزی لینڈ کے ساتھ اپنا دوسرا میچ کھیل رہا ہے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ اوورز میں صرف 134 رنز بنا سکی۔

جواب میں پاکستانی ٹیم ابتدائ مشکلات کا شکار رہی اور وقتاً فوقتاً وکٹیں گرتی رہیں۔ میچ کے آخر میں پاکستان کو 40 کے قریب رنز چاہیے تھے جب آصف علی بلے بازی کے لیے آۓ۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی نے جارخانہ بلے بازی کرتے ہوۓ تین چھکے مارے اور ہدف کو پاکستان کے لیے آسان بنا دیا۔

آصف علی نے شعیب ملک کے ساتھ سمجھدارانہ کھیل پیش کرکے پاکستان کو 5 وکٹوں سے فتح دلائ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *