پاور ہٹر آصف علی مثال بن گئے! محنت اور لگن سے دل تو جیتے ہی ساتھ ہی آئی سی سی کا ایوراڈ بھی جیت گئے

Image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی نے آئ سی سی کی جانب سے پلئیر آف دی منتھ (اکتوبر) کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل آئ سی سی کی جانب سے اکتوبر کے پلئیر آف منتھ کے لیے تین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا تھا جن میں آصف علی، شکیب الحسن اور ڈیوڈ ویزا شامل تھے تاہم آج رزلٹ میں آصف علی کو زیادہ ووٹ ہونے کے باعث پلئیر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا ہے۔

آصف علی نے اکتوبر میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے تین میچوں میں بغیر آؤٹ ہوۓ 52 رنز بنائے۔ آصف علی نے 273.68 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیا۔

آصف علی نے سب سے پہلے ٹورنامنٹ میں 12 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 27 رنز بنا کر پاکستان کو نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں مدد کی جبکہ افغانستان کے خلاف آخری دو اوورز میں پاکستان کو 24 رنز درکار تھے جب آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگائے۔

آئ سی سی ووٹنگ اکیڈمی کے رکن عرفان پٹھان نے کہا کہ اگرچہ آصف نے دیگر دو نامزد کھلاڑیوں کے مقابلے میں کافی کم اسکور کیا، لیکن اس نے جو پاکستان کی فتوحات میں حصہ ڈالا اور دباؤ کے حالات میں جہاں سے اس نے فتوحات چھینیں، یہ سب سے منفرد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *