اور کوئی حکم پاکستان؟میں ان سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر یقین رکھا، میچ وننگ پرفامنس کے بعد آصف علی کا ٹوئیٹ

Aur koi hukam Pakistan?': Asif Ali after match-winning performance against Afghanistan

آصف علی نے نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد افغانستان کے خلاف جیت میں بھی اہم کردار ادا کردیا۔ ایک اہم اننگ کھیل کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق قومی لوئر مڈل آرڈر ہارڈ ہٹر بلے باز آصف علی نے افغانستان کے خلاف کھیل میں ایک ہی اوور میں چار چھکے لگا کر کھیل کو ایک اوور قبل ختم کردیا تھا۔

میچ کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوۓ آصف علی نے پاکستانی شائقین سے سوال کیا “ اور کوئ حکم پاکستان”؟

آصف علی نے اپنے اہم دن کے موقع لر اپنے تمام کوچز کا شکریہ ادا کیا۔ آصف علی نے ٹیم اسلام آباد یونائٹڈ سمیت پوری قوم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں اُن پر اعتماد رکھا۔

واضح رہے آصف علی نے ورلڈکپ میں پاکستان کو دو میچز میں اپنی دھواں دار لرفارمنس سے فتح دلوائ ہے۔

خیال رہے کہ آصف علی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ناقابل شکست 12 گیندوں پر 27 رنز بناۓ تھے جبکہ افغانستان کے خلاف میچ میں چار چھکوں کی بدولت آصف علی نے صرف 7 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 25 رنز بناۓ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *