جن پر سب سے زیادہ تنقید کی گئی انہی دو کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کودھول چٹا دی! آصف علی اور حارث رؤف نے تنقید کرنے والوں کو اپنا فین بنا لیا

Image

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کو ہرانے کے بعد پاکستان نے اہم میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کو 5 وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق میچ میں حارث رؤف اور آصف علی کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی تباہ کن بولنگ سے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو پریشان رکھا۔ ورلڈکپ سے قبل کڑی تنقید کا شکار حارث رؤف بھارت کے خلاف اچھی پرفارمنس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی بازی لے گۓ۔

حارث رؤف نے اپنے 4 اوورز کے سپیل میں زبردست گیند بازی کی بدولت مخالف ٹیم کے چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ حارث رؤف نے اپنے چار اوورز میں صرف 22 رنز دینے کے ساتھ چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جبکہ دوسری جانب آصف علی نے بلے بازی میں کمال کردیا۔ میچ کے آخر میں پاکستان کو 40 کے قریب رنز چاہیے تھے جب آصف علی بلے بازی کے لیے آۓ۔ آصف علی نے جارخانہ بلے بازی کرتے ہوۓ تین چھکے مارے اور ہدف کو حاصل کرلیا۔

حارث رؤف کو چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *