مسلمان کرکٹر محمد شامی کے حق میں کوہلی نے بیان کیوں دیا؟ بھارتیوں نے تمام حدیں پار کردیں، ویرات کوہلی اور انشکا شرما کی بیٹی کو دھمکیاں دینا شروع کردیں

Anushka Sharma, Virat Kohli's daughter Vamika getting rape threats

پاکستان کے خلاف تاریخی شکست کے بعد گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی بھارت کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد بھارتی کپتان کو دھمکیاں موصول ہونا شروع ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اپنا پہلے میچ میں دس وکٹوں سے شکست کھانے والی بھارتی ٹیم گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی ٹیم سے آٹھ وکٹوں سے ہار گئ۔

بھارت کی ورلڈکپ میں مسلسل دوسری ناکامی کے بعد بھارتی عوام نے اپنی تنقیدوں کا رُخ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جانب کرلیا ہے۔ ویرات کوہلی کو مسلسل دو میچز ہارنے لر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتیوں نے تمام حدیں پار کردی ہیں۔ بھارتیوں کی جانب سے انشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دس ماہ کی معصوم بیٹی کو نقصان پہنچانے کی سازشیں شروع کردی گئ ہیں۔ دس ماہ کی معصوم بچی بھی شدید تنقید کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اُن کی فیملی کو دیگر دھمکی امیز الفاظ بھی موصول ہورہے ہیں جس کے بعد کوہلی کی فیملی اس وقت غیر محفوظ ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی مسلسل دوسری ہار کے بعد بھارتی ٹیم کی ایونٹ کےسیمی فائنل تک رسائ مشکل ہوگئ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *