پرانا احمد شہزاد واپس آگیا۔۔ ایک اور دھماکے دار پرفامنس ! چوکوں کی برسات کر دی، ٹیم میں واپسی کی راہیں ہموار

Image

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا آغاز 23 ستمبر سے راولپنڈی سٹیڈیم میں ہوا جہاں ایونٹ میں اب تک 22 میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ ایونٹ کا پہلا فیز پنڈی سٹیڈیم میں ہوا جس میں 18 میچز کھیلے گۓ جبکہ دوسرا فیز لاہور میں جاری ہے۔

ایونٹ کے 23ویں میچ میں آج سینٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سینٹرل پنجاب کی جانب سے وہاب ریاض جبکہ ناردرن کی جانب سے عمر امین کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 23ویں میچ میں سینٹرل پنجاب اور سابق قومی بلے باز احمد شہزاد نے اپنی اننگ سے شائقین کرکٹ کو داد دینے پر مجبور کردیا۔ سٹائلش بلے باز نے شاندار اننگ کھیلتے ہوۓ 171 کی اسٹرائق ریٹ سے محض 45 گیندوں پر 77 رنز بناۓ۔

احمد شہزاد نے اپنی شاندار اننگ میں دس چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا۔ یہ جان کر آپ کو حیرانی ہوگی کہ احمد شہزاد نے آج پھر ایک ہی اوور میں 5 چوکے لگاۓ۔ پوور پلے کے آخری اوور میں سلمان ارشاد کے اوور میں احمد شہزاد نے اُنہیں 5 چوکے مارے۔

واضح رہے کہ میچ میں دونوں ٹیموں میں شامل پاکستان ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ، وہ تمام کھلاڑی میچ نہیں کھیل رہے۔ چونکہ پاکستان ٹیم نے ورلڈکپ کے لیے 15 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات جانا ہے اس لیے کھلاڑیوں کو 7 دن کے لیے قرنطینہ کرایا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *