جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے وارم اپ میچ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کی میٹنگ طلب! قومی ٹیم بھارت کو کیا سرپرائز دینے جا رہی ہے؟

T20 World Cup: Pakistan make three changes, announce confirmed squad | Sports News,The Indian Express

ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں جنوبی افریکہ کیخلاف دوسرے وارم اپ میچ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کی میٹنگ طلب کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ جنوفی افریکہ کے خلاف کھیلا گیا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریکہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ تاہم، کھلاڑیوں کی میٹنگ بلوا لی گئ۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی غلطیاں میٹنگ میں زیرِ غور لائی جائیں گی، کھلاڑیوں کی میٹنگ سے پہلے ٹیم مینجمنٹ کی بیٹھک ہوگی۔ذرائع نے بتایاکہ مینجمنٹ کی پوری قومی ٹیم کے ساتھ بھی میٹنگ ہوگی۔

قومی ٹیم کی پلئینگ الیون میں بھی تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں، محمد نواز اور حیدر علی بھی نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں سپریم فارم میں تھے ان کو بھی چانس ملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کیخلاف دوبیئ میں کھیلے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *