افغان ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا، انضمام الحق نے میچ سے پہلے قومی ٹیم کو افغانستان نام کے خطرے سے آگاہ کر دیا

Inzamam-ul-Haq appointed Pakistan chief selector

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں افغانستان ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھا جا سکتا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ افغان ٹیم پہلے سے بہت بہتر ہوگئ ہے اور افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فرنچائز کیلئے بھی کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے کھیل رہا ہے، افغانستان سے بھی اسی طرح کھیلنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا کیونکہ جس طرح اُنہوں نے گرشتہ کھیل پیش کیا ہے اُس سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ افغانستان ورلڈکپ میں اچھی ٹیم ثابت ہوسکتی ہے۔

انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اچھا کھیل پیش کررہا ہے اور اُسے اگلے میچ بھی اسی طرح کھیلنے چاہیے۔ ورلڈکپ میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھا جاسکتا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد اپنے اگلے میچ میں کل افغانستان سے سامنا کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *