پاکستانی بولرز کی دھماکے دار شروعات: افغانستان کے سب سے خطرناک کھلاڑیوں کو پولین واپس بھیج دیا! پاور پلے میں ہی 4 وکٹیں گرا دی

پاکستان بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف کھیل رہا ہے۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم نے ورلڈکپ میں جاری اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوۓ افغانستان کے خطرناک ٹاپ آرڈر کو جلد پویلین بھیج دیا۔

افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زضائ پہلے پویلین کی طرف لوٹے جب دوسرے اوور میں عماد وسیم نے اپنی قابلیت دکھاتے ہوۓ خطرناک کھلاڑی کو صفر سکور پر پویلین کی راہ دکھائ۔ اس وکٹ میں قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ حارث رؤف نے ایک مشکل کیچ پکڑ کر شائقین کے دل جیت لیے۔

جبکہ دوسری جانب افغانستان کی جانب سے خطرناک کھلاڑی محمد شہزاد جو پاکستان پر مسلسل اٹیک کر رہے تھے، اُنہیں شاہین آفریدی نے ایک آسان گیند پر آؤٹ کر دیا۔ محمد شہزاد سامنے کی جانب چوکا لگانا چاہتے تھے لیکن وہاں پر کھڑے بابر اعظم نے بالکل بھی غلطی نہ کی اور گیند کو بہت آسانی سے حاصل کرلیا۔

افغانستان کی جانب سے تیسری وکٹ پاور پلے کے پانچویں اوور میں گری جب حارث رؤف کی تیز ترین گیند پر اصغر افغان رؤف کے ہاتھ کیچ دے بیٹھے۔ حارث رؤف نے ایک دفعہ پھر سے کوئ بھی غلطی نہ کی اور ایک خوبصورت کیچ حاصل کر کے وکٹ اپنے نام کی۔

اس کے بعد حسن علی پاور پلے کا آخری اوور کرانے آۓ تو گلباز نے پہلی ہی گیند پر ایک اونچا شارٹ کھیل دیا۔ بابر اعظم تیزی سے گیند کے نیچے آۓ اور آسانی سے کیچ حاصل کر لیا۔ گلباز 10 رنز بنا کر پویلین کو لوٹ گۓ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *