ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔۔

قائد اعظم ٹرافی میں ناقابل شکست 132رنز،عمران بٹ نے بھی سنچری بنا دی . فوٹو : سوشل میڈیا

ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔

قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میچز میں سدرن پنجاب کیخلاف سینٹرل پنجاب نے 3 وکٹ پر 289 رنز بنا لیے،اوپنر عابد علی نے ناقابل شکست132رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ٹیسٹ کرکٹر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 8 ہزار رنز مکمل کرلیے، انھوں نے یہ سنگ میل کیریئر کی 224 ویں اننگز میں عبور کیا۔ احمد شہزاد 63اوراظہرعلی25 رنز بناکر پویلین لوٹے، حسین طلعت 46 پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

سندھ کیخلاف بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 253 رنز بنالیے، عمران بٹ نے 104 کی اننگز کھیلی، امام الحق 97 رنز بناکر نمایاں رہے، عبدالواحد 32 پر ناٹ آؤٹ ہیں، حارث سہیل 16 اور کاشف بھٹی 1 رن بناکر میدان بدر ہوئے۔

ناردرن کیخلاف خیبرپختونخوا نے 5 وکٹ پر 240 رنز اسکور کرلیے، صاحبزادہ فرحان 71 اور اسرار اللہ 50 رنز بناکر ڈریسنگ روم لوٹے، افتخار احمد 50 پر ناٹ آؤٹ ہیں، ریحان آفریدی نے26 رنز بنائے، عثمان شنواری، منیر ریاض، نعمان علی، موسیٰ خان اور مبصر خان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *