پاکستان شاہینز بمقابلہ سری لنکا: پاکستان کو ٹیسٹ ٹیم کے لئے بہترین کھلاڑی مل گئے! عبد اللہ شفیق اور سلمان علی آغا نے بھی سینچریاں بنا دی

پاکستان شاہینز اور سری لنکا کی اے ٹیم کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ کا دوسرا دن کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستان ٹیم آل آؤٹ ہو گئ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے بلے بازی کرنے والی پاکستان شاہینز کی ٹیم کھیل کے دوسرے روز 394 رنز بناکر ڈھیر ہوگئ۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے اس اننگ میں دو کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عبداللہ شفیق نے 117 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ آغا سلمان نے شاندار 103 رنز بناۓ۔

پاکستان شاہینز کی ٹیم آج صبح جلد ہی آؤٹ ہوگئ جس کے بعد سری لنکا کی ٹیم کو بیٹنگ کا موقع ملا۔ لنچ کے موقع پر سری لنکا کی ٹیم نے اپنے 6 کھلاڑیوں کو کھو دیا۔ نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز سعود شکیل کی کپتانی میں میچ کھیل رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *