عاقب جاوید نے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننےسے انکار کر دیا۔۔ معین خان کو بھی ٹیم کے ساتھ بڑا عہدہ ملنے کا امکان

Image

چئیرمین پی سی بی رمیز احمد راجہ کی طرف سے پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی پیشکش کر دی گئی ہے جبکہ معین خان کوقومی ٹیم کا مینجر بنائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے سابق کرکٹرعاقب جاوید کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش کی تھی تاہم عاقب جاوید نے ہیڈ کوچنگ سے انکار کیا ہے اب انہیں نیشنل ہائی پرفارمنس میں عہدہ ملنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سابق کرکٹر معین خان قومی ٹیم کے مینجر بنائے جانے کا امکان ہے۔

چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پاکستان بورڈ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوۓ سبحان احمد کو چیف آپریٹنگ آفیسراورموجودہ سی ای او سلمان نصیر کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر لیگل لگانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ رمیز راجہ نے ریجنل کوچز کو ہٹانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ریجنل ٹیموں کے لئے رمیز راجہ کی غیر ملکی کوچز لانے پر بھی دلچسپی بڑھنے لگی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *