یہ سب سے مشکل کام ہے۔۔ 5 منٹ میں انگلش ختم ہو جائیگی میری!افغانستان کے کپتان محمد نبی کی پریس کانفرنس کی ویڈیو،سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آگیا

Mohammad Nabi's Afghanistan got off to a flying start in the T20 World Cup.

افغانستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان محمد نبی نے پریس کانفرنس کے دوران ایسا جملہ کہہ دیا جس سے وہاں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان نے سپر 12 مرحلے میں اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز کی بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔ اس میچ کے اختتام پر افغانستان کے کپتان محمد نبی نے پریس کانفرنس کی جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سب سے مشکل کام یہ انگریزی میں کانفرنس کر کے سوالوں کا جواب دینا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بس میری پانچ منٹ میں انگریزی ختم ہوجاۓ گی۔

خیال رہے کہ افغانستان اپنا پہلا میچ بہت بڑے مارجن سے جیت گئ ہے۔ افغانستان کا پاکستان کے خلاف مقابلہ 29 اکتوبر کو شیڈیول ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *