39 سالہ پاور ہٹر شعیب ملک نے ورلڈکپ میں تباہی مچادی! ٹورنامنٹ کی تیز ترین ففٹی بنا دی، ثانیہ مرزا بھی کھڑے ہو کر تالیاں بجانے لگیں

Image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ 39 سالہ شعیب ملک نے ورلڈکپ کی تیز ترین ففٹی بنادی۔

تفصیلات کے مطابق سکاٹلینڈ کے خلاف میچ میں جہاں پاکستانی بلے باز جارحانہ کھیل کھیلنے میں ناکام رہے وہیں دوسری جانب شعیب ملک نے میچ میں اپنی دھواں دار بلے بازی سے میچ میں تباہی مچادی۔

شعیب ملک نے 18 گیندوں کا سامنا کرتے کوۓ دھواں دار بلے بازی کی بدولت نصف سنچری بنا ڈالی۔ پاکستان ٹیم نے ملک کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 189 رنز بناۓ۔اس سے قبل ورلڈکپ میں بھارت کے کے ایل راہول 18 گیندوں پر ففٹی بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

شعیب ملک کی زبردست اننگ کو جہاں شائقین کرکٹ نے خوب انجواۓ کیا وہاں گراؤنڈ میں موجود شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی خوب داد دی۔ شعیب ملک کی بھرپور اننگ پر ثانیہ مرزا نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائ کرچکا ہے جہاں پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف مقابلے کی اُمید کی جارہی ہے۔ تاہم اس کا فیصلہ اسکاٹلینڈ کے خلاف میچ کے بعد ہوجاۓ گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *