سیمی فائنل اور فائنل کی تیاری کے لیے قومی ٹیم کو اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا کے خلاف میچ میں کونسی 3 تبدیلیاں کرنی چاہیے؟

Pak vs Afg Live Updates & Score, T20 World Cup: TV Channels, Live Streaming, Commentary | Pakistan v Afghanistan

پاکستان کی ابتدائ تین فتوحات کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائ یقینی ہوگئ ہے۔ اس موقع پر ماہرین کی جانب سے پاکستان کے اگلے دو میچز میں تین تبدیلیاں کرنے کی تجویز دی گئ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگر پاکستان اگلے دو میچز میں تین تبدیلیاں کرکے اپنے باقی کھلاڑیوں کو بھی آزما لے تو پاکستان باآسانی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کسی بھی ٹیم سے جیت سکتا ہے۔

فخر زمان کو دو میچز کے لئے ریسٹ دینا چاہیے اور ان کی جگہ حیدردعلی کو موقع دینا چاہیے جو کہ بڑی ہٹ لگانا بخوبی جانتے ہیں اور آنے والے وقت میں بہترین بلے باز ثابت ہو سکتے ہیں۔

England vs Pakistan. 3rd T20I: Visitors salvage draw after Hafeez and Haider half-centuries - myKhel

وہیں کافی عرصے سے محمد حفیظ بیٹنگ میں پرفارم نہیں کر پا رہے اور بولنگ میں بھی انہیں زیادہ موقع نہیں دیا جاتا ان کی جگہ محمد نواز جو کہ ایک بہترین بولنگ آل راؤنڈر ہیں ان کو موقع دیا جا سکتا ہے۔

2021 T20 World Cup - Pakistan talking points - The Hafeez-Haider question and what type of spinner to use against India?

اس کے بعد آتے ہیں حسن علی جن کی قابلیت پر تو کوئی شک نہیں کہ بہت اچھے بولر ہیں لیکن ان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پرفامنس کچھ خاص نظر نہیں آئی ہے انہیں بھی ریسٹ دے کر محمد وسیم جونئر کو ٹرائی کیا جا سکتا ہے جو کہ اچھے نوجوان بولر ہیں اور حسن علی کی طرح بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں۔

Hasan Ali Reaches Rare T20I Milestone After Career Best Bowling Figures

ماہرین کی جانب سے جو ٹیم بنائ گئ ہے اُن میں بلترتیب محمد رضوان، کپتان بابر اعظم، حیدر علی، شعیب ملک، محمد نواز، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، وسیم خان جونئیر، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ان کھلاڑیوں کو اگلے دو میچز میں کھیلایا جاۓ تو پاکستانی ٹیم کے وہ کھلاڑی جنہیں ورلڈکپ میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا اُن کی بھی پڑتال ہوجاۓ گی۔ اس طرح ورلڈکپ میں کھیلنے کے کیے پاکستان کے پاس کافی آپشنز موجود ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اپنے اگلے دو میچز میں نمیبیا اور سکاٹ لینڈ سے مقابلہ کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *